مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے فوجی ٹریننگ سینٹر میں خود کش حملے میں 12 اہلکار ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے جب کہ جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور مارے گئے۔
افغان فوجی کیمپ پر طالبان شدت پسندوں نے حملہ کردیا، جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور مارے گئے جب کہ چوتھے حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی مرکزی دروازے سے ٹکرادی۔
خودکش بمبار کے دھماکے میں 12 افغان فوجی ہلاک ہوگئے جب کہ 30 زخمی ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ کچھ زخمیوں کو کابل لے جایا گیا ہے۔
افغان طالبان نے فوجی بیس پر خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ آور گروپ نے فوجی بیس میں گھس کر افغان فوجیوں کو نشانہ بنایا اور بڑی مقدار میں نقصان پہنچایا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز صوبے لوگر میں گورنر اور خفیہ ایجنسی کے صوبائی صدر کے قافلے پر خود کش حملے میں 15 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔
آپ کا تبصرہ